Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، ایک شخص زخمی

دھماکے سے عمارت ایک حصہ گرگیا
شائع 24 مارچ 2023 08:38am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا جوہر آباد بلاک 14 میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، جس کے بعد فوری طور پر فائر ٹیندر کو طلب کیا گیا جبکہ فائر ٹینڈر نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا، شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سیلنڈر دھماکا لگ رہا ہے، اوپری منزل پر رہائش پزیر افراد کو سیڑھیوں کی مدد سے نکالا گیا ہے،

karachi

FB area

gas leakage blast

johar abad