Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک افغان میچز: شارجہ اسٹیڈیم کے منتظمین نے کونسی حکمت عملی بنالی؟

پاکستان اور افغانستان پہلے ٹی 20 میں آج مدمقابل
شائع 24 مارچ 2023 08:23am
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

شارجہ اسٹیڈیم کے منتظمین نے پاک افغان میچز کے لئے حکمت عملی بنالی ہے، شائقین کو پُرامن رکھنے کے لئے اضافی سیکیورٹی کی تیعناتی کا بھی امکان ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے تجویز دی کہ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ممالک کے شائقین کو مختلف اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کے بعد پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

افغان شائقین کرکٹ نے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں تھیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائقین زخمی ہوئے تھے۔

شارجہ اسٹیڈیم اب پاکستان اور افغانستان کے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے۔

ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار شارجہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژر میں بٹھانے کی تجویز ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان اور پاکستان ٹیم کی کمان شاداب خان سنبھالیں گے۔

اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کے سینئر پلیئر بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ پی ایس ایل 8 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، تمام میچز میں ہی پاکستان ٹیم نے کامیابی سمیٹی۔

UAE

rashid khan

shadab khan

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

Pak Afghan T20 Series