Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کی آئینی حیثیت اور فزیبلٹی پاکستان کا ذاتی معاملہ ہے، آئی ایم ایف

انتخابات میں تاخیر کی وجہ آئی ایم ایف شرائط کو قرار دینے کا معاملہ مسترد
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 08:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

عالمی مالیاتی ادارے نے پنجاب اورخیبرپختونخوا انتخابات میں تاخیر کی ایک وجہ آئی ایم ایف شرائط کو قراردینے کے معاملے کو مسترد کردیا۔

آئی ایم ایف کے نمائندہ پاکستان ایسٹر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی اسمبلیوں اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت اور فزیبلٹی پاکستان کا ذاتی معاملہ ہے، انتخابات کے وقت سے متعلق فیصلے کا اختیار صرف اور صرف پاکستان کے اداروں کے پاس ہے۔

نمائندہ آئی ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایسی ضرورت نہیں جو پاکستان کی آئینی سر گرمیوں میں مداخلت کر سکے، آئی ایم ایف کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں کے تحت اہداف حکومتی سطح پر مقرر کیے گئے ہیں۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ اخراجات کو مختص کرنے یا دوبارہ ترجیح دینے یا اضافی محصولات بڑھانے کے لئے مالی گنجائش ہے، آئینی سرگرمیاں ضرورت کے مطابق ہوسکیں اس میں آئی ایم ایف کوئی رکاوٹ نہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ روز پنجاب میں30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہوں گے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائےگا۔

اسلام آباد

Esther Perez Ruiz

punjab kpk election

imf pakistan president representative