Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیس پر گولی چلے گی تو جواب گولی سے دیں گے، آئی جی پنجاب

اگر الزام لگانے والے ثبوت پیش نہ کرسکے تو انہیں ازالہ کرنا ہوگا، ڈاکٹر عثمان انور
شائع 23 مارچ 2023 10:47pm
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ فوٹو — فائل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ فوٹو — فائل

انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اگر پولیس پر گولی چلے گی تو اس کا جواب گولی سے دیں گے۔

لاہور پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس پرالزامات لگائے جارہے ہیں، ہمیں اور ہمارے بچوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اگر الزام لگانے والے ثبوت پیش نہ کرسکے تو انہیں ازالہ کرنا ہوگا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پولیس پر حملہ کرنے والے کو پسپا ہی نہیں کرنا بلکہ ان کا قلع قمع کرنا ہے، پولیس پر گولی چلے گی تو جواب گولی سے دیا جائے گا، کسی جگہ دہشت گرد ہو تو انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے جلسے کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، صوبےمیں رہنے والے ایک ایک شخص کی حفاظت یقینی بنائیں گے اور جس دن الیکشن کی کال ہوگی، ہم سکیورٹی فراہم کریں گے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے لگائے گئے الزام پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، ہم کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، عمران خان کے پولیس پر لگائے الزام میں کوئی سچائی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات پر ہر سطح پر سامنا کرنے کو تیار ہیں، جوڈیشل کمیشن ہو یا کسی سطح پر تحقیقات، اپنی ٹیم کے ساتھ جواب دیں گے۔

pti

imran khan

IG Punjab

usman anwar