سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم روکنے کیلئے اہم اقدام
وزارت داخلہ کا خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
پاکستان کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کے معاملے پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاسک فورس میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم روکنے کے لئے ٹاسک فورس پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے گی۔
social media
Pakistan Law and order situation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.