Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت الیکشن بیک وقت کرانےکا فیصلہ کیا، وفاقی وزیر قانون

آرٹیکل6 کا نعرہ لگانے سے پہلے اپنے دامن میں دیکھیں،اعظم نذیرتارڑ
شائع 23 مارچ 2023 03:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پرکھڑا ہے، ایک شخص کی انا کی بھینٹ 2 اسمبلیاں چڑھ گئیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت الیکشن بیک وقت کرانےکا فیصلہ کیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے نتیجے میں سیاسی حکومت ہوگی، الیکشن کمیشن خود مختارآئینی ادارہ ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ایک شخص کی انا کی بھینٹ 2 اسمبلیاں چڑھ گئیں، آپ نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے اسمبلی تحلیل کیں۔

اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت الیکشن بیک وقت کرانےکا فیصلہ کیا، پنجاب کی آبادی ملک کے نصف حصے سے زائد ہے، سول سوسائٹی نے بیک وقت انتخابات کیلئے مہم چلائی ہوئی ہے، پنجاب میں اتفاق نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں، پچھلے دورحکومت میں دہشتگرد تنظیموں کو لاکر دوبارہ آباد کیا گیا، پاکستان کی سیاست اورمعیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، ہماری جغرافیائی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے ریاست کے امور کو چلانے کی کوشش کی، بحیثیت قوم بھی ہمیں رویے بہترکرنے کی ضرورت ہے، قوم کو کفایت شعاری اپنے کی ضرورت ہے۔

pti

election commision

punjab election