Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا

راہول گاندھی نے نریندر مودی کے نام پر تنقید کی تھی
شائع 23 مارچ 2023 01:31pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

بھارتی نے عدالت نے اپوزیشن جماعت کے لیڈر راہول گاندھی کو متنازع تقریر کرنے کے الزام میں دوسال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے راہول گاندھی کی 2019 میں کی گئی ایک تقریر کرنے پر ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنقید کی تھی۔

بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کو یہ سزا نریندر مودی کے خلاف تنقید پر سنائی کیونکہ مودی نے راہول کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

Rahul Gandhi

ٰIndia