Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوم پاکستان پر بابراعظم، بلقیس ایدھی، رمضان چھیپا، امریکی سفارتکار قومی اعزازات سے سرفراز

گورنر سندھ، قوی خان، جاوید چوہدری، بہروز سبزواری کو بھی اعزازات سے نوازا گیا
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 03:08pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسے تو کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں لیکن ’ستارہ امتیاز‘ کا اعزاز اپنے والدین کے نام کرکے تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ٹوئٹر پراپنے والدین کے ہمراہ تصاویر شئیرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ مزید لکھا کہ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

یوم پاکستان کے موقع بابراعظم کو گورنر ہاؤس لاہورمیں ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

دوسری جانب ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے سرتاج عزیز، معروف اداکارمحمد قوی خان مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھرمیں 83واں یوم پاکستان بھرپور جذبے سے منایا جارہا ہے، پریڈ ملتوی

اس کے ساتھ ہی جہانگیرخان، جان شیرخان گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی مرحوم، رمضان چھیپا کو ہلال امتیاز کا اعزازعطا کیا گیا۔

سینئرصحافی جاوید چوہدری، اداکاربہروز سبزواری، لفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو ستارہ امتیازدیا گیا اور امریکی سفارتکار رابن رافیل کو ہلال پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Pakistan Day