جمائما کو پاکستان میں اپنے پسندیدہ ماہ رمضان میں کیا کھانا پسند تھا
رمضان المبارک کے آغاز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں گزارے گئے وقت کی یادیں تازہ کی ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرجمائما نے اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ سے افطار ٹیبل کا ایک منظرشیئرکرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میں قیام کے دوران رمضان ان کا پسندیدہ وقت تھا۔
جمائما نے اس ماہ مقدس کے حوالے سے اپنے احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا، ’یہ مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا ہے بلکہ نیک نیتی اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں کوئی گپ شپ یا قسمیں نہیں کھائی جاتیں، فخرکا اظہاریاجھوٹ نہیں بولا جاتا‘۔
انہوں نے اس ماہ کو غوروفکر، خیرات، مہربانی، مغفرت اور فیملی سے جوڑتے ہوئے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ اس ماہ میں جلیبیاں ان کی پسندیدہ ہوا کرتی تھیں۔
عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی تھی ،دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی جس کے بعد جمائما اپنے وطن واپس لوٹ گئیں تاہم پاکستان سے ان کی وانستگی آج بھی قائم ہے اور وہ سوشل میڈیا پراپنے پاکستانی فالوورزکے ساتھ بھرپور طریقے سے جڑی رہتی ہیں۔
اس سے قبل جمائما نے اپنے پسندیدہ پاکستانی ملی نغمے کے حوالے سے بھی بتایا تھا۔
Comments are closed on this story.