Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، پہلی سحری پر گیس نہ ہونے کی وجہ شہری مشکلات کا شکار

کہیں گیس پریشر میں کمی، کہیں گیس غائب
شائع 23 مارچ 2023 10:20am

موسم سرما کے آغاز شروع ہونے والا گیس کا بحران رمضان کے آنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس نے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کیلئے سحری بنانا بھی امتحان بن گیا ہے، کہیں گیس پریشر میں کمی، کہیں گیس غائب تھی۔

مزید پڑھیں: سحر و افطار میں گیس کب ملے گی، سوئی سدرن نے اعلان کردیا

ماہ رمضان کی پہلی سحری پر گیس نہ ہونے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Gas shortage

Ramadan 2023