Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان کی آمد پر لندن کا مشہور علاقہ پہلی بار روشنیوں سے منور

یہ علاقہ شہر کی مسلم آبادی کے بڑے حصوں میں مقبول ہے
شائع 23 مارچ 2023 12:26am

لندن کے ویسٹ اینڈ کو تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ منانے کے لیے سجایا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت کے مشہور ضلع کو ہلال کے چاندوں اور ستاروں کی شکل میں فانوس لالٹینوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، جس میں پیکاڈیلی اور لیسٹر اسکوائر کے درمیان کوونٹری اسٹریٹ پر ”مبارک رمضان“ کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔

لندن کا یہ علاقہ خلیج سے آنے والے سیاحوں اور شہر کی مسلم آبادی کے بڑے حصوں میں مقبول ہے جو کہ کل آبادی کا تقریباً 15 فیصد بنتا ہے۔

ویسٹ اینڈ لندن میں شاپنگ اور سیاحت کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور یہاں رمضان کے مہینے میں امیر خلیجی سیاحوں کا اضافہ غیر معمولی بات نہیں ہے، جسے برطانوی میڈیا کی جانب سے’رمضان رش’ کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں مسلمانوں بہت بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔

london

Ramadan