Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان کی آمد پر عامر لیاقت حسین کے بچوں کا جذباتی پیغام

عامر لیاقت حسین گزشتہ برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے
شائع 23 مارچ 2023 12:17am

ہر سال رمضان ٹرانسمیشن سجانے والے عامر لیاقت حسین کے بچے رمضان کی آمد پر والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔

رمضان کا چاند نطر آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے سوشل میڈیا پر دعا عامر اور احمد عامر کے پیغام شیئر کیے ۔

عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس سال رمضان المبارک میرے خاندان اور میرے لیے بہت مشکل ہے، آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد عامر لیاقت حسین کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ رمضان والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہوگا۔

ایک باپ کو کھونے کا وہ درد ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن ایک باپ کو کھونے کا دکھ ہوتا ہے خاص کر وہ جو ہر ایک کی زندگی میں ایک ایسی نمایاں شخصیت تھے۔

عامر لیاقت کے صاحبزادے احمد عامر نے اپنے پیغام میں جذباتی نظم لکھی ۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے ۔

Aamir Liaquat Hussain