Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک

قوم ان کی پاکستان کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
شائع 22 مارچ 2023 08:59pm
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید مصطفیٰ کمال کی نمازجنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی)، حاضر سروس، ریٹارڈ فوجی افسران سمیت ارکان پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کے شہداء کی نمازجنازہ ادا

انٹر سوسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم ان کی زندگی میں شاندار خدمات اور پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف لچکدار اور وہ دہشت گردی کی اس لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

ISPR

President Arif Alvi

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir