Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں مستحقین کیلئے رقم میں اضافہ

سہ ماہی قسط 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 روپے کردی گئی.
شائع 22 مارچ 2023 08:56pm

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مستحقین کیلئے رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے، بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 روپے کردی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی ترجمان کا کہنا ہے کہ نو ملین مستحقین کو جنوری تا مارچ قسط کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کو 70 فیصد سے زائد حاضری پر وظیفہ بھی ملے گا۔

رواں سہ ماہی کیلئے 73 ارب 83 کروڑ 33 لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں۔

بینظیر تعلیمی وظائف کی ایک قسط بھی جاری کی جارہی ہے۔

بی آئی ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ رقم گن کر وصول کریں اور رسید ضرور حاصل کریں۔

bisp