Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی فرمانروا کی قوم کو رمضان کی مبارکباد، ریاض الجنتہ میں نماز کیلئے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان

خواتین کو ریاض الجنتہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر سے صبح 11 اور رات 11 سے 2 بجے تک جاری ہونگے۔
شائع 22 مارچ 2023 07:16pm

سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ دعا ہے اس سال رمضان سلامتی کی خوشخبری لے کر آئے۔

سعودی عرب میں یکم سے 19 رمضان تک ریاض الجنتہ میں نماز کے لئے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

رات ڈھائی بجے سے فجر اور صبح ساڑھے 11 بجے سے عشاء تک کے لئے پرمٹ جاری ہونگے۔

خواتین کو ریاض الجنتہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر سے صبح 11 اور رات 11 سے 2 بجے تک جاری ہونگے۔

Shah Salman Bin Abdul Aziz

Ramzan 2023