Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے امیدوار کے اعتراضات مسترد

حلقہ 149 سے پی ٹی آئی کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اعتراضات اٹھائے تھے
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 06:37pm

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔

تحریک انصاف کے امیدوار حافظ ذیشان رشید نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔ کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت چیلنج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے کہ مریم نواز عدالت سے سزا یافتہ ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں ہے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے 3، 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

حافظ ذیشان نے اپنے اعتراضات میں یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں، جب کہ کاغذات پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں۔

لاہور کے ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی امیدوار حافظ ذیشان رشید کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔

ریٹرننگ آفیسر نے مریم نواز کے پی پی 149 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔

مریم نواز کے لاہور کے حلقہ پی پی 173 اور گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مریم نواز نے پہلے حلقہ پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل کے ذریعے جمع کروائے، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے، اور یہاں پر مریم نواز کے تائید کنندہ میں ایم شہباز بھٹی،عامر رضا، میاں مبشر، عاشق سلہری اور خرم مغل شامل ہیں۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لئے بھی مریم نواز کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں، ن لیگ کی مقامی قیادت اور لیگل ٹیم نے آر او کو کاغذات جمع کروائے۔

ECP

Maryam Nawaz

punjab kpk election