ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 1.47 روپے مہنگا ہوا ہے
ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 72 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 1.47 روپے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 286 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 283.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
interbank
Open Market
USD VS PKR
dollar prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.