Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑھتی مہنگائی میں سرکاری ملازمین کا بھی گزارا مشکل

محکمہ صحت سے وابسطہ شازیہ قرض داروں سے پریشان
شائع 22 مارچ 2023 03:32pm

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قرضوں میں ڈوبی صوبائی حکومت کے اقدامات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے لئے بھی گزارا مشکل ہوگیا۔

ایسے میں محکمہ صحت سے وابسطہ شازیہ قرض داروں سے پریشان دکھائی دے رہی ہیں، رمضان المبارک اور عید کی آمد نے ان کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔

آج نیوز کے رپورٹر کامران علی نے شازیہ سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی وفات ہوگئی ہے اور ان کے چار بچے ہیں جنہیں وہ اسکول میں پڑھا رہی ہیں، ان کی فیسیں بھی بہت زیادہ ہیں، بچوں کے اخراجات بھی کم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے بچوں نے تعلیم حاصل کی، دوسروں کی مدد کرنے سے بھی ہمارے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوسکتے، 6 مہینوں سے تنخواہ نہیں مل رہی، اور جب بھی ادارے سے تنخواہ کا پوچھو تو کہتے ہیں کہ فنڈز نہیں ہیں۔

شازیہ کا کہنا تھا کہ رمضان اور عید میں تو پیسوں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، یہ ہمارے تہوار ہیں کیسے منائیں گے، ایک دکاندار سے اتنا قرض لیا ہے کہ وہ بھی بار بار اپنے پیسے مانگتا ہے۔

peshawar

shazia