Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سحر و افطار میں گیس کب ملے گی، سوئی سدرن نے اعلان کردیا

سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 06:13am

سوئی سدرن گیس نے سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

گیس صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی 8 سے 10 فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی کے پیش نظر گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں کھانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے.

SSGC

Ramzan 2023

Sui Gas