Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار، ٹیسٹ میں ایک درجہ تنزلی

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی
شائع 22 مارچ 2023 03:20pm
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے بیٹرز کے لئے جاری رینکنگ میں بابراعظم کی 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی 740 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے تیسری پوزیشن ہے۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں، کین ولیمسن 10 ویں اور فخر زمان 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔

اس دوران جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبرپرچلے گئے۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کےروی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ICC

test ranking

dubai

ODI Ranking

Baber Azam