Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: جہانگیر روڈ کا تعمیراتی کام عوام کیلئے سر درد بن گیا

سڑک کام تو شروع کردیا لیکن انتہائی سست روی کا شکار
شائع 22 مارچ 2023 03:22pm

کراچی کے جہانگیر روڈ کا تعمیراتی کام شروع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دھول اور مٹی سے عوام بیماری میں مبتلا ہونے لگے۔

جگہ جگہ گڑھوں سے ٹریفک کی روازنی شدید متاثرہے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے، تین ہٹی سے گرومندر آنے والی سڑک کام تو شروع کردیا لیکن وہ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

دوسری جانب گرومندر سے تین ہٹی کی جانب سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گڑھوں سے ہچکولے کھاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والے شہری کمر درد میں مبتلا ہونے لگے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس سڑک پربنیادی مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب پاک ڈی ڈبلیو نے جب ڈاکٹرعامرلیاقت کی اسکیم مقامی حکومت، واٹر بورڈ سمیت دیگرحکام کی مشاورت کے بغیرکام شروع کردیا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ سیوریج اور ڈرینج کا سسٹم ٹھیک نہیں کیا نتیجہ یہ ہوا سیورین چند روزبعد اورفلو کیا اور جو سڑک تھی وہ تباہ ہوگئی۔

شہریوں نے حکومت مطالبہ کیا گرومندرسے تین ہٹی جانے والی سڑک کا تعمیراتی کا بھی فوری شروع کیا جائے۔

karachi

Jahangir Road