Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِاعظم نے عبدالوہاب سومرو کو ڈی جی حج جدہ تعینات کردیا

وزارت مذہبی امور نے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 22 مارچ 2023 03:02pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

وزیرِاعظم شہباز شریف نے عبدالوہاب سومرو کو ڈی جی حج جدہ تعینات کردیا۔

وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور نے عبدالوہاب سومرو کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالوہاب سومرو کی بطور ڈی جی حج تعیناتی 3 سال کے لئے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالوہاب سومرو وزارت مواصلات میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

dg hajj jaddah

abdul wahab soomro