Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروزخان نے شرمین عبید چنائے کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیا

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فلمساز سے جواب طلب کرلیا
شائع 22 مارچ 2023 03:00pm

اداکارفیروزخان نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کے خلاف 5 کروڑروپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

فیروز خان کایہ دعویٰ سابقہ اہلیہ علیزے فیروز کے ساتھ ان کی علیحدگی سے متعلق شرمین عبید چنائے کی جانب سے ردعمل پرہے۔

اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین عبید چناۓ نے جھوٹی مہم چلا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی گئی۔

فیروزخان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شرمین عبید کے ٹوئٹر ہینڈل سے میرے خلاف گھریلو تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ٹویٹس کی گئیں ، وہ اس پرمعافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں ۔

عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا ہے۔

Feroze Khan

Sharmeen Obaid Chinoy