Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان نامزد
شائع 22 مارچ 2023 09:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا دی۔

نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست کمر کی تکلیف کے باعث منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔

accountability court

lahore

Hamza Shehbaz

money laundring case

shehbaz sharif family