Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم رمضان سے مسجد نبوی، ریاض الجنہ میں نمازکیلئے نیا شیڈول جاری

سعودی حکومت بھی روزے داروں کی خدمت کیلئے پیش پیش
شائع 22 مارچ 2023 11:04am
ریاض الجنہ - تصویر/ فائل
ریاض الجنہ - تصویر/ فائل

رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں جتنی عبادت کی جائے اتنی کم ہے ساتھ اس ماہ میں کی جانیوالی عبادتوں اجر بھی بڑھ کرملتا ہے ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت بھی روزے داروں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے۔

اسی سلسلے میں مسجد نبوی کی انتظامیہ یکم رمضان سے 19 رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کا نیا شیڈول مرتب کیا ہے، جس کے تحت زائرین کو رات اڑھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سےعشاء تک کے لیے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا کہ خواتین کے لئے ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور پھر رات 11 بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری کئے جائیں گے۔

مزید کہا کہ ریاض الجنہ میں جانے کے لیے زائرین گیٹ نمبر37 کے سامنے جنوبی صحنوں کے دروازوں سے داخل ہونگے۔

Ramzan 2023

Masjid Nabawi