Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ناظم آباد کے میں اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مقتول تین بچوں کا باپ تھا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 10:06am

ناظم آباد 4 نمبر میں نجی اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گلشن معار میں نجی فلیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد 4 نمبر پر واقع نجی اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت محمد وید کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے گھر میں اکیلا تھا مقتول نے خود کو گولی ماری ہے جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں کی مدد سے دروازہ کھولا اور مقتول وید کو مردہ حالت میں پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔

دوسری جانب گلشن معار میں نجی فلیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Sindh Police

Karachi Crime