Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک جوان شہید

فائرنگ میں ملوث ملزم لیاری ندی کی جانب تاریکی میں فرار ہوگئے، پولیوس ذرائع
شائع 21 مارچ 2023 11:38pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی میں مچھر کالونی ڈاکس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دو ملزمان ایک کار سوار کو لوٹ رہے تھے، کچھ فاصلے پر موجود دو پولیس اہلکار موقع پر پہنچے جس پر ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول تحویل میں لئے گئے، شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم لیاری ندی کی جانب تاریکی میں فرار ہوگئے۔

Karachi Police

Dacoity