Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا، بلاول شرکت کریں گے

وزیرخارجہ کا سعودی اور ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 12:05am
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ازبکستان میں ہونے والے افغان ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

افغان ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 13 اپریل کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہوگا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔ اہم اجلاس میں افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

خطے کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت میزبان ازبکستان ، روس، چین، ایران ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پرمشاورت کی اور ایران سے تعلقات کی بحالی پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔ جس میں دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Pakistan vs Afghanistan

FM Bilawal

Iran Saudi Arabia Relations