Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس 28 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری ، اسدعمرکو نوٹس جاری
شائع 21 مارچ 2023 07:18pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس اٹھائیس مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس اٹھائیس مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کرکے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور اسدعمر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل ہونے والی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی نے 13 مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے 14 مارچ کے لئے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان اور فواد چوہدری کے 14 مارچ کے لئے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

لارجر بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے متعلق عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستیں زائد المیعاد قرار دے کر خارج کردی تھیں۔

imran khan

election commision

Fawad Chaudhary