Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

بد قسمتی سے ٹیچرز کی ٹریننگ کا معیار ٹھیک نہیں ہے،شہباز شریف
شائع 21 مارچ 2023 04:49pm
تصویر ــ فائل
تصویر ــ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کی تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ اساتذہ کی تربیت کا معیار اچھا نہیں ہے، پنجاب میں اساتذہ کی تربیت کیلئے 40 سینٹرز قائم کئے، اساتذہ کی تربیت کیلئےخصوصی پروگرام بننےچاہئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دینا چاہتے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز پر توجہ دینی ہوگی، مستقل کے معماروں کو لاکھوں لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

federal government

Women Education

Pakistan Education