Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کردیے

ٹریبونلز آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے، ای سی پی
شائع 21 مارچ 2023 12:25pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 10 اپیلٹ ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹائیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر آج اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے، جس میں ممبران، سیکرٹری، اسپشل سیکرٹری اور لاء ونگ کے حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن گورنر کے پی کے خط کا بھی جائزہ لے گا۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

punjab election

appellate tribunal