Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین، اسکول میں فائرنگ سے طالبعلم اور ہیڈ ماسٹر زخمی ہوگئے

زخمیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی،ذرائع
شائع 21 مارچ 2023 11:24am
تاحال اسپتال دو زخمیوں کو لایا گیا ہے - تصویر/ آج نیوز
تاحال اسپتال دو زخمیوں کو لایا گیا ہے - تصویر/ آج نیوز

بدین میں پنگریو کے نواحی دیہات صدیق گھاہو میں نجی اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور ہیڈ ماسٹر زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے ساتویں جماعت کا طالب علم عارف جونیجو اور ہیڈ ماسٹر علی حسن زخمی ہوئے جبکہ واقعہ اسکول میں جاری ترقیاتی کام کرانے پر پیش آیا۔

گاہا برادری کی ایک جماعت نے فائرنگ کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی جبکہ تاحال اسپتال دو زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بچوں کے والدین اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

sindh

badin