Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجے کیخلاف تیسرا مقدمہ درج

تھانہ کڑیانوالہ میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل
شائع 21 مارچ 2023 08:33am
چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسی الہٰی
چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسی الہٰی

گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کے بھائی اور ان کے بھتیجے کے خلاف تیسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت حسین اور بیٹے موسی الہیٰ سمیت 4 افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تھانہ کڑیانوالہ میں درج مقدمے میں اقدامِ قتل کی دفعات شامل ہیں۔

چوہدری وجاہت حسین اور موسی الہٰی پر مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ محمد علی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ 23 جنوری کو میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں۔

FIR

Gujrat

Chaudhry Shujat Hussain

chaudhry wajahat hussain

musa elahi