Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات

کراچی والے ہوجائیں تیار
شائع 21 مارچ 2023 08:30am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

کراچی کا موسم بھی ہلکی بارش کے بعد بدلنے لگا ہے۔

گزشتہ روز بارش کے بعد شہر بھر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، شہر میں کہیں تو کہیں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 23 مارچ کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی سردی بھی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، زیریں بلوچستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید کہا کہ بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Rain

Karachi Rain

rainy weather