Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوارا بھاسکر کا ولیمے پر پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب

اداکارہ نے پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 01:03am

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور سیاسی رہنما فہد احمد نے اتوار کو خاندانی گھر میں اپنی شادی کا جشن منایا، وہاں موجود لوگوں میں اکثریت ان کے دوستوں کی تھی۔

سوارا کو پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان نے خاکستری رنگ کے لہینگا میں ملبوس کیا، ساتھ ہی ایک بڑی نتھنی اور ماتھا پٹی نے سوارا کے حسن کو چار چاند لگا دئے۔

جبکہ فہد نے سفید شیروانی، سفید اور سنہرا دوپٹہ اور سنہرا کرتہ زیب تن کیا۔

شادی کے استقبالیہ کی چند تصاویر سماج وادی پارٹی کے لیڈر صہیب انصاری نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ”بہت بہت مبارک ہو، فہد بھائی اور سوارا جی، آپ کے لیے نیک خواہشات اور آگے کی زندگی مبارک ہو۔“

سوارا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی تصاویر شئیر کیں اور لہنگے میں اپنی جھلک شیئر کی۔

سوارا نے لکھا، ”لہنگا ایک سیٹ ہے جسے علی زیشان نے مہربانی سے بنایا اور سرحد کے اس پار سے میرے پاس بھیجا! یہ ممکن بنانے کے لیے نٹرانی کا خصوصی شکریہ!“

بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر پر بھی شادی کی تصاویر شیئر کیں

پچھلے مہینے سوارا نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا کہ انہیں فہد میں ان کا پیار ملا ہے۔

”کبھی کبھی آپ دور دور تک کسی ایسی چیز کی تلاش کرتے ہیں جو آپ کے بالکل قریب ہو۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی۔ اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پایا! میرے دل میں خوش آمدید فہد ضرار احمد۔“

جوڑے نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے ذریعے شادی کی۔

Swara Bhaskar