ڈرامہ کچھ ان کہی میں نکاح نامہ سے متعلق سین سوشل میڈیا پر وائرل
ڈرامہ کچھ ان کہی کی حالیہ قسط میں سامعیہ اور سیف الرحمان کی شادی دکھائی گئی تاہم نکاح کے لمحات پر مبنی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔
ہم اکثر ایسے واقعے سنتے رہتے ہیں جہاں خاندانی جھگڑے کا قصور وار پھپھو کو ٹہرایا جاتا ہے لیکن ڈرامہ کچھ ان کہی میں پھپھو کی مداخلت نے لوگوں کے دل جیت لیے ۔
ڈرامہ کچھ ان کہی کے وائرل ہونے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن (میرا سیٹھی) کے نکاح کے دوران ان کی پھپھو( ونیزہ احمد) نکاح سے قبل لڑکے والوں کی جانب سے طلاق کی شقوں کو کاٹنے کے حوالے سے نکاح خواہ سے کہتی ہیں کہ لڑکی کے حقوق پر مبنی یہ شقیں آپ نہیں کاٹیں۔ جس پر نکاح خواہ کہتے ہیں یہ شق لڑکے والے کٹوادتے ہیں ۔
دولہے کی ماں نے اسی دوران کہا کہ کیا انہیں ان کے ارادوں پر شک ہے۔
پھپھو کہتی ہیں کہ نکاح کی حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ اسلام نے طلاق اور نان نفقے کا یہ حق لڑکیوں کو ہی دیا ہے، اس میں کسی کی مداخلت جائز نہیں لہٰذا نکاح پر لکھی گئی ان تمام شقوں کو کانٹا نہ جائے۔
سوشل میڈیا پر ڈرامے کا یہ کلپ کافی وائرل ہوا، ایک صارف نے اداکارہ میرا سیٹھی کو ٹیگ کرتے ہوئے ڈرامے کے اس سین کی تعریف کی تو میرا سیٹھی نے جواب دیا ۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ڈرامے کے اس کلپ کی تعریف کی ۔
ڈرامے کی اسی قسط میں یہ بھی دکھایا گیا کہ شادی کے اگلے دن صبح جب لڑکے کے ناشتہ لے کر جانا ہوتا ہے تو پھپھو اس کی بھی مخالفت کرتیں ہیں کہ یہ سب پرانی رسم ہے اب اسے ختم کیا جائے ۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں بلال عباس اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ارسا غزل، عاصمہ عباس، میرا سیٹھی، قدسیہ علی، علی سفینہ اور شہریار منور صدیقی شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.