Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم بنا تو سارے بےایمانوں کو معاف کردوں گا، انور مقصود

یہ بات انہوں نے اداکار ماہرہ خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہی
شائع 20 مارچ 2023 10:48pm

کراچی آرٹس کونسل میں اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے میزبان معروف ادیب و دانشور انور مقصود تھے۔

سیشن کے دوارن مزاح نگار اور ادیب انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال پوچھا کہ اگر آپ پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں تو سب سے پہلے کیا کام کریں گی؟

ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں اداکار قوی خان کا ڈائیلاگ تھا جس میں انہوں کہا تھا کہ ’یا اللہ کوئی ایسا معجزہ ہوجائے کہ ساری حرام اور حلال کی کمائی میں فرق ہو‘۔

جس پر انور مقصود نے کہا کہ صرف ایماندار ہونا کافی نہیں ہے، جس طرح ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کرسکتی ہے اسی طرح ایک اکیلا ایماندار شخص پورے ملک کو بے ایمان کرسکتا ہے، اکیلا ایماندار کچھ نہیں کرسکتا، پورا سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس کے فوراً بعد ماہرہ خان نے انور مقصود سے یہی سوال کیا کہ اگر آپ وزیراعظم بنے تو سب سے پہلے کیا کریں گے ؟

جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ وزیراعظم بننے کے بعد سارے بےایمانوں کو معاف کردوں گا، وہ خود ہی بے ایمانی چھوڑ دیں گے۔

انور مقصود نے کہا کہ میں سب کو آزاد کردوں گا 30 کروڑ کی آبادی ہے، اگر ریاست مدینہ بن گئی تو 19 کروڑ لوگوں کے ہاتھ کٹے ہوئے ہوں گے۔

Anwar Maqsood