Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری حج کیلئے ڈالرز جمع کروانے والوں کیلئے خصوصی رعایت

بینکوں کو 50 ڈالرز تک کم جمع کرانے پر حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات
شائع 20 مارچ 2023 09:56pm
فوٹو ــ فائل روئٹر
فوٹو ــ فائل روئٹر

سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف دس ہزار درخواستیں جمع ہوسکی ہیں جس کی وجہ سے وزارت حج نے درخواستوں کی وصولی پر خصوصی رعایت دے دی۔

پاکستان میں رواں برس حج کی خواہش رکھنے والے عازمین سے درخواستیں 16 مارچ سے 31 مارچ تک وصول کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف دس ہزار درخواستیں جمع ہوسکی ہیں، وزارت حج نے توقع سے کم درخواستوں کی وصولی پر خصوصی رعایت دے دی۔ جس کے تحت اسپا نسرشپ اسکیم کے ذریعے بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس بار اسپا نسرشپ اسکیم کے تحت ڈالرز جمع کروانے والے عازمین کو قرعہ اندازی کے بغیر براہ راست سفر کی اجازت دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پاکستان میں مقیم عازمین کے بیرون ملک مقیم رشتہ داروں یا عزیز و اقارب کو پاکستانی بینکوں کو ڈالرز میں حج خراجات جمع کروانے ہوں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق 4 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت 13 بینکوں میں بیرون ملک سے ڈالر جمع کروائے جاسکتے ہیں، اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہے۔

اسپانسرشپ حج اسکیم کے تحت پاکستان سے ڈالرز جمع کرانے کی اجازت نہیں ہے، اس اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے4325 ڈالرز جمع کرانے ہوں گے جبکہ جنوبی ریجن سے حج اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 4285 ڈالرز وصول کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس حج درخواستیں 16 مارچ سے 31 مارچ تک جمع کروائی جاسکتی ہیں، اس بار حج درخواستیں جمع کروانے کے لئے ماضی کے مقابلے میں زیادہ وقت دیا گیا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اسی سبب درخواستیں جمع کرانے کی رفتار سست ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

Hajj 2023

Ministry of religion affairs

Saudi Arabia hajj policy 2023