Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

یہ شکل کس مشہورپاکستانی شخصیت سے ملتی ہے؟

گلوکار شہزاد رائے نے مداحوں سے مدد مانگ لی
شائع 20 مارچ 2023 09:40pm

گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی شرٹ پرایک شکل چھپی ہوئی ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ میری شرٹ پر بنی تصویر کسی مشہور پاکستانی شخصیت سے مشابہہ ہے لیکن میں اندازہ نہیں کرپارہا کہ یہ کس کی تصویرہے، کیا آپ اسے پہچاننے میں میری مدد کرسکتے ہیں؟

شہزاد رائے کے سوال پر ٹوئٹر صارفین نے اس شکل کو مختلف شخصیات سے مشابہ قرار دیا ہے۔

کسی نے تصویر کو گیمز آف تھرون کے کردار وائٹ واکر سے ملایا تو کسی نے عمران خان قرار دیا ۔

Shehzad Roy