Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے غیرحاضر رہنے والے ڈاکٹرز کو برطرف کردیا

محکمہ صحت سندھ کی کارروائی میں مسلسل غیرحاضر رہنے والے39 ڈاکٹرز فارغ، 507 کو شوکاز نوٹس
شائع 20 مارچ 2023 08:59pm

سندھ حکومت کی جانب سے گھوسٹ ڈاکٹرز کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

گھوسٹ ڈاکٹرز کےخلاف محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کئی ماہ سے ڈیوٹی سے لاپتا ڈاکٹرز کو شوکاز دے دیئے۔

محکمہ صحت سندھ نے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والے 507 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جبکہ 121 گھوسٹ ڈاکٹرز کو فائنل شوکاز دیے گئے اور 39 کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کچھ ڈاکٹر ملک سے باہر کام کرکے تنخواہ وصول کررہے تھے، ڈیوٹی پرغیر حاضر مزید ڈاکٹرز کو برطرف کیا جائے گا۔

Sindh Health Department

Government hospital

Sindh Government Doctors