Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

رمضان 2023: کس شہر میں روزہ کتنا طویل ہوگا

سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا روزہ کس شہر میں ہوگا۔
شائع 20 مارچ 2023 07:59pm

رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک رواں ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والا ہے، ممکنہ طور پر پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوسکتا ہے۔

مسلمانوں میں ماہ صیام کے روزے کا دورانیہ دنیا بھر میں طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک 12 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے، یہ دورانیہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں۔

چونکہ قمری سال شمسی سال سے 11 دن چھوٹا ہے، اس لیے رمضان المبارک سال 2030 میں دو مرتبہ منایا جائے گا، جو پہلے 5 جنوری سے شروع ہوگا اور پھر 25 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دنیا بھر میں دن کی روشنی کے اوقات کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔

دنیا کے سب سے جنوبی ممالک جیسے چلی یا نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے، جب کہ شمالی ممالک جیسے آئس لینڈ یا گرین لینڈ میں رہنے والے مسلمان 17 گھنٹے سے زیادہ دن روزے کی حالت میں گزاریں گے۔

شمالی نصف کرہ میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اس سال روزے کے اوقات کچھ کم ہوں گے اور 2031 تک اس میں کمی ہوتی رہے گی۔

انتہائی شمالی شہروں جیسے کہ ناروے میں لونگیئربین، جہاں 20 اپریل سے 22 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا، مکہ، سعودی عرب، یا قریبی مسلم ملک میں اوقات کی پیروی کرنے کے لیے مذہبی احکام جاری کیے گئے ہیں۔

ذیل میں دنیا بھر کے شہروں میں روزے کے اوقات کا اوسط دورانیہ دیا گیا ہے، روزے کے اصل اوقات دن کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔

طویل روزے والے شہر

  • نوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹے
  • ریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹے
  • ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے
  • اسٹاک ہوم، سویڈن: 17 گھنٹے
  • گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے
  • ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز: 16 گھنٹے
  • وارسا، پولینڈ: 16 گھنٹے
  • لندن، یوکے: 16 گھنٹے
  • آستانہ، قازقستان: 16 گھنٹے
  • برسلز، بیلجیم: 16 گھنٹے
  • پیرس، فرانس: 15 گھنٹے
  • زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے
  • بخارسٹ، رومانیہ: 15 گھنٹے
  • اوٹاوا، کینیڈا: 15 گھنٹے
  • صوفیہ، بلغاریہ: 15 گھنٹے
  • روم، اٹلی: 15 گھنٹے
  • میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے
  • لزبن، پرتگال: 14 گھنٹے
  • ایتھنز، یونان: 14 گھنٹے
  • بیجنگ، چین: 14 گھنٹے
  • واشنگٹن ڈی سی، امریکہ: 14 گھنٹے
  • پیانگ یانگ، شمالی کوریا: 14 گھنٹے
  • انقرہ، ترکی: 14 گھنٹے
  • رباط، مراکش: 14 گھنٹے
  • ٹوکیو، جاپان: 14 گھنٹے
  • اسلام آباد، پاکستان: 14 گھنٹے
  • کابل، افغانستان: 14 گھنٹے
  • تہران، ایران: 14 گھنٹے
  • بغداد، عراق: 14 گھنٹے
  • بیروت، لبنان: 14 گھنٹے
  • دمشق، شام: 14 گھنٹے
  • قاہرہ، مصر: 14 گھنٹے
  • یروشلم: 14 گھنٹے
  • کویت سٹی، کویت: 14 گھنٹے
  • غزہ سٹی، فلسطین: 14 گھنٹے
  • نئی دہلی، بھارت: 14 گھنٹے
  • ہانگ کانگ: 14 گھنٹے
  • ڈھاکہ، بنگلہ دیش: 14 گھنٹے
  • مسقط، عمان: 14 گھنٹے
  • ریاض، سعودی عرب: 14 گھنٹے
  • دوحہ، قطر: 14 گھنٹے
  • دبئی، متحدہ عرب امارات: 14 گھنٹے
  • عدن، یمن: 14 گھنٹے

روزے کے کم دورانیے والے شہر

  • ادیس ابابا، ایتھوپیا: 13 گھنٹے
  • ڈاکار، سینیگال: 13 گھنٹے
  • ابوجا، نائیجیریا: 13 گھنٹے
  • کولمبو، سری لنکا: 13 گھنٹے
  • بنکاک، تھائی لینڈ: 13 گھنٹے
  • خرطوم، سوڈان: 13 گھنٹے
  • کوالالمپور، ملائیشیا: 13 گھنٹے
  • سنگاپور: 13 گھنٹے
  • نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے
  • لوانڈا، انگولا: 13 گھنٹے
  • جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے
  • برازیلیا، برازیل: 13 گھنٹے
  • ہرارے، زمبابوے: 13 گھنٹے
  • جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 13 گھنٹے
  • بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
  • سیلڈاڈ ڈیل ایسٹے، پیراگوئے: 12 گھنٹے
  • کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ: 12 گھنٹے
  • مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12 گھنٹے
  • کینبرا، آسٹریلیا: 12 گھنٹے
  • پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے
  • کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے

Ramzan 2023

Ramzan Timings