Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیٹ جی پی ٹی کی ایک گھنٹہ بندش نے ہلچل مچا دی

پریمیم صارفین بھی استعمال کرنے سے قاص ہوگئے۔
شائع 20 مارچ 2023 05:53pm

مصنوعی ذہانت کی کمپنی ”اوپن اے آئی“ (OpenAI) کی جانب سے تیار کردہ چیٹ بوٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ (ChatGPT) آج اچانک غیر متوقع طور پر ایک گھنٹے کیلئے بند ہوگیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ استعمال میں اضافے کی وجہ سے چیٹ جی پی ٹی تعطلی کا شکار ہوا۔

نتیجتاً صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوگئے۔

یہاں تک کہ پریمیم صارفین (جنہوں نے استعمال کیلئے پیسے دئے) بھی مقبول اے آئی سروس کو استعمال کرنے سے قاصر تھے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق بندش دوپہر ایک بجے کے قریب شروع ہوئی اور دنیا بھر میں ہزاروں رپورٹس کے ساتھ آج دوپہر 2:26 تک جاری رہی۔

تاہم، مسئلہ 3 بجے کے قریب حل کرلیا گیا۔

چیٹ جی پی ٹی کریش ہونے سے ایسے بہت سے لوگ متاثر ہوئے جو اپنے روزمرہ امور کے لیے پلیٹ فارم پر انحصار کرتے ہیں۔

جیسا کہ آپ واقف ہوں گے، مانگ میں اضافے کی وجہ سے پلیٹ فارم اکثر ناقابل رسائی ہو جاتا ہے۔

تاہم، وہ صارفین جو چوٹی کے اوقات (پیک آور) میں اس کا استعمال جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ پریمیم پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں، جس کی قیمت ماہانہ 20 ڈالر ہے۔

لیکن بدقسمتی سے، اس بار پریمیم پلان نے بھی بندش کے دوران صارفین کی مدد نہیں کی۔

چیٹ جی پی ٹی کے پریمیم سبسکرائبرز ان خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے، جن کے لیے انہوں نے ادائیگی کی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد آن لائن فورمز پر شکایات میں اضافہ ہوا۔

اگرچہ یہ مسئلہ ایک گھنٹے کے اندر حل ہو گیا تھا، لیکن OpenAI نے اس معاملے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی مسئلے کی وجہ بیان کی۔

crash

ChatGPT