Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا نگراں حکومت کا رمضان میں شہریوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2023 05:21pm
فوٹو ــ روئٹر فائل
فوٹو ــ روئٹر فائل

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوراک فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے 57 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک فضل الہٰی نے کہا کہ شہریوں کو صرف رمضان کے مہینہ کے لئے 10 کلو گرام آٹے کے 3 تھیلے مفت دیے جائیں گے جس کے لئے صوبے میں 7 ہزار سے زائد پوائٹنس قائم ہوں گے۔

نگراں صوبائی وزیر کے مطابق سابق حکومت کی دی جانے والی 2 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی گئی ہے اور اب صرف بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اہل لوگوں کو مفت آٹا ملے گا۔ 19 ارب 77 کروڑ روپے کی دی گئی سبسڈی سے صوبے کے 57 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

KP GOVERNMENT

Ramzan 2023

Pakistan Poverty