Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شیشے توڑ کر گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا ازبک اور افغان باشندوں کا گروہ گرفتار

ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، ایس ایس پی
شائع 20 مارچ 2023 04:45pm

گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے افغان اور ازبک باشندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں خائستہ، نسیم خان، کریم اور وزیر محمد شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، کار اور لیپ ٹاپ کمپیوٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتارملزمان میں ایک ازبک جبکہ دو افغان شہری ہیں، اور تمام عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے 13 مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور بتایا کہ وہ بازاروں، ریسٹوران، مساجد اور اسپتالوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کو سامان لوٹتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Karachi Police

arrested terrorist in karachi