Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

آڈیو میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے بات کررہے ہیں
شائع 20 مارچ 2023 03:56pm

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم سے بات چیت کررہے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں طارق رحیم نے مبینہ طور پر مریم نواز کے بارے میں کہا کہ جو باتیں یہ خاتون کررہی ہیں ان پر انہیں کوئی اچھا جواب دینا چاہئے۔

مبینہ آڈیو میں طارق رحیم کہہ رہے ہیں کہ مبینہ طور پر مریم نواز کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ سر اس کا کوئی اچھا جواب دینا چاہئے، یہ خاتون جو بول رہی ہے، اس کو باہر ٹھوکنا چاہئے۔

مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس نے طارق رحیم کو پنجابی میں مثال دیتے ہوئے جواب دیا کہ شکر ہے مجھ میں ابھی تک حوصلہ اور برداشت ہے، میں کنفیوژ یا پریشان نہیں ہوتا۔ لیکن جب مجھے ضرورت پڑی تو میں آپ سے کہہ دوں گا، آپ پھر دھماکا کردینا۔

خواجہ طارق رحیم مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس کو جواب دیتے ہیں آپ مجھے بتادینا آپ جو کہیں گے اسی طرح ہوگا۔

سابق چیف جسٹس جواب میں کہتے ہیں حاضر حاضر۔ کبھی اپنے بچوں سے کہیں میرے گھر چکر لگائیں۔

pti

Justice Saqib Nisar