Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر پختونخوا کیخلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی
شائع 20 مارچ 2023 02:46pm
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر پختونخوا حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر گورنر حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے توہین عدالت کی درخواست میں گورنر کے پی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی، سپریم کورٹ اپنے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ گورنر کے تاریخ نہ دینے کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ گورنر کے پی تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکے، کبھی دہشتگردی کا بہانہ بناتے ہیں تو کبھی کوئی، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ آئین خطرے میں ہے۔

اس موقع پر مشتاق غنی نے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کرے گی، گورنر کے پی نے پہلے تاریخ دی اور پھر مکر گئے، وہ لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کو مردم شماری، سیکیورٹی یا پیسے نہ ہونے سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان سے موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں ملک آگے کی طرف بڑھیں۔

pti

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Contempt of Court

Supreme Court of Pakistan

mushtaq ghani