Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرداخلہ رانا ثنا کا پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کا اعلان

کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ
شائع 20 مارچ 2023 01:07pm

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اورلاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے، پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے بیان پرقانونی کارروائی کریں گے، کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے پھر دہرایا کہ افسران کیخلاف جھوٹ بول کرعوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

pti

Rana Sanaullah

Shirin Mazari