Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان کو مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہونا ہی ہونا ہے، رہنما پیپلزپارٹی

پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، رہنما پی پی پی
شائع 20 مارچ 2023 12:55pm

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہونا ہی ہونا ہے۔

اپنے خوابوں کے حوالے سے معروف پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے سارے سیاسی خواب درست ہوتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ گڑ بڑ سب کے ساتھ ہونے والی ہے،

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کی طرح سب کااحتساب ہونا چاہیے، 75سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ ہونے والا ہے، عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہونا ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں دیکھ رہا، پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔

imran khan

Pakistan People's Party (PPP)