Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی چیک پوسٹ پر مبینہ فائرنگ

علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی سمیت 13 دفعات پر مشتمل ایف آئی آر درج
شائع 20 مارچ 2023 12:11pm

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف پولیس چیک پوست پر مبینہ ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اور ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور 9 گاڑیوں سمیت داجل چیک پوسٹ کے قریب پہنچے، انہیں جب چیک پوسٹ پر روکا گیا تو وہ مشتعل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علی امین اور ان کے 20 مسلح ساتھیوں نے چیک پوسٹ میں ہنگامہ آرائی شروع کردی، اور اس دوران علی امین گنڈا پور نے اپنے گارڈز کو فائرنگ کا حکم دیا، جس پر فائرنگ شروع ہوگئی اور گولیاں پولیس کی گاڑی میں لگیں، اہلکاروں نے مشکل سے جان بچائی۔

ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علی امین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیرئر توڑ کر ڈیرہ اسماعیل خان فرار کی جانب فرار ہوگئے، اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی قبضے میں لے لی اور 4 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔

firing

Ali Ameen gandapur

pti leaders