Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے
شائع 20 مارچ 2023 10:57am

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اور وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر وزیر اعظم نے آج دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی کشیدگی پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ امن وامان، معاشی صورتحال اور صوبائی انتخابات پر بھی غور کیا جائے گا۔

PM Shehbaz Sharif